ابنا: پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ اور پاکستان کے درمیان تیزی سےبدلتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر پاکستان کے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے پاکستانی وزیرخارجہ حنا ربانی کھر کو امریکہ سے فوری واپس بلالیا ہے۔ امریکہ نےواضح رہے کہ پاکستانی وزیرخارجہ گزشتہ دنوں اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کے لیے امریکہ گئی تھیں، جہاں پر انھوں نے اقوام متحدہ میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔اب جبکہ امریکہ کے ساتھ تعلقات میں کشیدگی کافی بڑھ گئی ہے اس صورتحال میں صلاح مشورہ کرنے کے لیے پاکستانی حکومت نے انھیں دورہ امریکہ سے فوری واپس وطن واپس پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔امریکہ نے پاکستان پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ حقانی دہشت گرد گروپ کی مدد کررہا ہے جبکہ پاکستان نے امریکی الزامات کو بےبنیاد قراردیکر سختی سے مسترد کردیا ہے۔ ...........
/169